دمشق،31؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں صدر بشار الاسد کے مخالف باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری افواج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں شامی باغیوں کے متعدد گروپوں کی جانب سے کہا گیا کہ اگر حکومتی افواج اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیاں بند نہ کی گئیں، تو باغی بھی اس معاہدے پر عمل درآمد روک دیں گے۔ روس اور ترکی کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی کے اس تازہ معاہدے پر عمل درآمد جمعہ تیس دسمبر سے جاری ہے تاہم وقفے وقفے سے مختلف علاقوں سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی رپورٹیں بھی مل رہی ہیں۔