ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حج درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

حج درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

Wed, 25 Jan 2017 12:04:04    S.O. News Service

بنگلورو،24؍جنوری(ایس او نیوز)حج 2017 کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 24جنوری سے 6؍ فروری تک توسیع کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا نے آج احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ نے بتایاکہ خواہشمند عازمین جنہیں 6؍ فروری سے قبل تک پاسپورٹ جاری کیا گیا ہو اور اس کی مدت 28فروری 2018 تک ہو ، درخواست فارم جمع کرسکتے ہیں۔ عازمین حج آن لائن کے ذریعہ بھی درخواست فارم جمع کرسکتے ہیں یا پھر کام کے دنوں میں صبح دس تا دوپہر ساڑھے تین بجے ایگزی کیٹیو آفیسر کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی نمبر 84/Aرچمنڈ روڈ ، بنگلور 25- پہنچا سکتے ہیں۔


Share: