ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنتادل (ایس) باغی اراکین اسمبلی متبادل پارٹیوں کی تلاش میں

جنتادل (ایس) باغی اراکین اسمبلی متبادل پارٹیوں کی تلاش میں

Fri, 23 Dec 2016 08:47:51    S.O. News Service

بنگلورو۔22/دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے ابھی تقریباً دیڑھ سال کا عرصہ باقی ہے لیکن ابھی سے ریاست میں پارٹی بدلی کا سلسلہ شروع ہوتا نظر آرہا ہے۔ ایک طرف ریاستی وزارت سے برطرف کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے بی سرینواس پرساد نے کانگریس کو خیر باد کہہ دیا تو دوسری طرف گزشتہ لیجسلیٹیو کونسل اور راجیہ سبھا انتخابات میں جنتادل (ایس) کے خلاف بغاوت کرنے والے آٹھ اراکین اسمبلی بھی اپنے سیاسی مسقتبل کی بنیاد پر اپنے لئے مناسب پارٹیوں کی تلاش میں لگ چکے ہیں۔ حالانکہ جنتادل (ایس) نے باغیوں کو معطل کرنے کے بعد انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے کہ کیوں نہ انہیں پارٹی سے بے دخل کردیا جائے، لیکن اب تک کسی باغی نے اس نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ آٹھ باغیوں میں سے چار اہم اراکین اسمبلی سابق وزراء چلووارایا سوامی اور بی زیڈ ضمیر احمد خان، پلکیشی نگر کے اکھنڈا سرینواس مورتی اور سری رنگا پٹن کے رمیش بندی سدے گوڈا کانگریس کا رخ کرنے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ جبکہ ماگڑی کے ایچ سی بالکرشنا بی جے پی میں شامل ہونے کی تیاریوں میں ہیں۔اسی طرح اگاری بمن ہلی کے بھیما نائک اور کوپل کے اقبال انصاری بھی کانگریس کی طرف اپنا رجحان دکھا رہے ہیں۔جبکہ باغیوں میں شامل مہالکشمی لے آؤٹ کے رکن اسمبلی گوپالیہ نے پارٹی کے قومی صدر دیوے گوڈا اوریاستی صدر ایچ ڈی کمار سوامی کے ساتھ مصالحت کرلی ہے اور پارٹی کے خلاف بغاوت کیلئے پارٹی قیادت سے معذرت طلب کرلی ہے۔باقی سات اراکین اسمبلی آنے والے دنوں میں کیا رخ اپنائیں گے یہ آنے والا وقت ہی بتاسکتا ہے۔


Share: