کنشاسا،26دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جمہوریہ کانگو میں باغیوں کے ایک حملے میں کم از کم بائیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک پادری نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ کیوو میں رونما ہوا اور حملہ آور اسلحے اور چاقووں سے لیس تھے۔ ان کے مطابق اس واقعے میں مسلم شدت پسند تنظیم اے زیڈ ایف ملوث ہے۔ اس تنظیم کا قیام 1995ء میں یوگنڈا میں ہوا تھا۔ تاہم اس دوران اے زیڈ ایف کے جنگجو زیادہ تر جمہوریہ کانگو میں حملے کر رہے ہیں۔ اس علاقے میں کئی دیگر باغی گروپ متحرک ہیں۔