ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جلی کٹو معاملے میں نیا موڑ، مرکز نے سپریم کورٹ میں کہا، نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار

جلی کٹو معاملے میں نیا موڑ، مرکز نے سپریم کورٹ میں کہا، نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار

Tue, 24 Jan 2017 22:20:27    S.O. News Service

نئی دہلی،24/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جلی کٹو معاملے میں اب نیا موڑ آ گیا ہے۔مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ حکومت 7/جنوری 2016کے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کو تیار ہے۔اے جی مکل روہتگی نے کورٹ میں کہا کہ وہ نوٹیفکیشن کو واپس لینے کے لیے عرضی داخل کریں گے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ حکومت نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے یا نہیں۔عدالت نے کہا کہ وہ پہلے عرضی داخل کریں۔دراصل، سپریم کورٹ نے مرکز کے نوٹیفکیشن پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے، جس میں اس نے جلی کٹو کی اجازت دے دی تھی۔اس سے پہلے مرکز نے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ ایک ہفتے یہ حکم نہ سنائیں۔اس کا مطلب ہے کہ مرکز نہیں چاہتا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنائے۔اگر فیصلہ آتا ہے تو حکومت کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں،اسی لیے مرکز نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار ہے۔
 


Share: