نئی دہلی:30/جولائی(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)ٹرینوں میں کمبلوں کے گندے ہونے کی شکایات سے پریشان انڈین ریلوے نے کمبلوں کو مرحلہ وار طریقے سے ڈیزائنراورہلکے کمبلوں سے تبدیل کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیارکیا ہے۔اس کے علاوہ استعمال کیے ہوئے کمبل دوبارہ استعمال کئے جانے سے پہلے باقاعدگی سے صاف کیے جائیں گے۔کمبلوں کو ہر ایک یا دو ماہ کے اندر اندر دھونے کی ہدایت ہے۔تاہم اب جلد ہی ٹرینوں میں بدبودار کمبل گزرا وقت کی بات ہو سکتے ہیں۔واضح ہوکہ ریلوے ان دنوں بدترین صورتحال سے دوچارہے۔پانچ پانچ دس دس گھنٹے تاخیرکے علاوہ دیگربنیادی سہولیات بھی نہیں مل پارہی ہیں۔عام طورپرپانی کی کمی،صفائی کابندوبست بھی درست نہیں ہے یہاں تک کہ کیگ کی رپورٹ کے مطابق اس کے کھانے انسانوں کے کھانے کے لائق نہیں ہیں۔چھپکلی وغیرہ ملنے کی مسلسل شکایات آرہی ہیں۔ریل کی وزارت کے ایک سینئر افسرنے کہاکہ ہمارامقصدٹرینوں میں ہر دورے کے دوران صاف لیلن کے ساتھ دھلے ہوئے کمبل مہیا کرانا ہے۔فی الحال لنن3.90ملین سیٹ روزانہ مہیا کرائے جاتے ہیں۔ان میں دو شیٹ، ایک تولیہ، تکیا اور کمبل شامل ہے جس واتانکولیت کارٹن میں ہر مسافر کو دیے جاتے ہیں۔کمبلوں کو زیادہ دھونے اور موجودہ کمبلوں کو مرحلہ وار طریقے سے نئے ہلکے اور نرم کپڑے سے بنے کمبلوں سے تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔افسرنے بتایا کہ کچھ زمروں میں کمبلوں کے کور تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور کمبلوں کو اب ایک ماہ کی جگہ 15دن اور ایک ہفتے میں دھونے کاکام شروع کیا جا رہا ہے۔ایک دن پہلے ہی خبر آئی تھی کہ کیگ کی پھٹکار کے بعد شاید ٹرینوں کے اے سی کوچ میں کمبل دینے کا بندوبست ہی ختم کر دیا جائے گا۔کہاجا رہاتھاکہ کوچ کے درجہ حرارت کو تھوڑا بڑھاکر ریلوے کمبل دینے کا بندوبست ختم کرنے کا من بنا رہی ہے۔