ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمنی:کئی کاروں کے حادثے میں چھ ہلاکتیں، تیرہ افراد زخمی

جرمنی:کئی کاروں کے حادثے میں چھ ہلاکتیں، تیرہ افراد زخمی

Mon, 02 Jan 2017 10:54:33    S.O. News Service

برلن یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن پولیس کے مطابق آج اتوار یکم جنوری کو علی الصباح ملک کے جنوبی حصے کی ایک موٹر وے پر کئی کاریں آپس میں ٹکراگئیں۔ اس حادثے میں کم ازکم چھ انسانی جانیں ضائع ہوئی اور تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ گہری دھندبتائی گئی ہے۔ جرمن صوبے باویریا کی پولیس نے بتایاکہ باڈ گرؤنن باخ کے قریب سے گزرنے والی موٹر وے اے سیون کو اس حادثے کے بعد ٹریفک کے لیے بندکردیاگیاہے۔ زخمیوں کوہسپتال پہنچادیاگیاہے۔ابھی چندروزقبل ہی جرمن ادارےADACنے بتایا تھا کہ 2016ء میں ملک میں حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی تھی۔


Share: