برلن11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پارلیمان کی ممبران میں اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ ملکی سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے لیے زیادہ رقوم مختص کی جائیں گی۔ جرمن روزنامہ بلڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پارلیمان کی بجٹ کمیٹی نے ایک ایسا منصوبہ منظورکر لیاہے جس کے تحت آئندہ برسوں میں وفاقی پولیس میں اضافی تین ہزار دو سو پچاس اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔توقع ہے کہ جرمن حکومت شہری دفاع اور مہاجرین کے لیے مختص بجٹ میں بھی اضافے کو پروگرام رکھتی ہے۔