ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمن اخبار کی طرف سے مریم نواز کے پاناما گیٹ سے تعلق کی دستاویزات ٹوئیٹرپرجاری

جرمن اخبار کی طرف سے مریم نواز کے پاناما گیٹ سے تعلق کی دستاویزات ٹوئیٹرپرجاری

Tue, 24 Jan 2017 21:12:09    S.O. News Service

برلن24جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن اخبار زُوڈ ڈوئچے سائیٹنگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چند دستاویزات شیئر کی ہیں جس سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کا پاناما گیٹ سے تعلق واضح ہوتا ہے۔زوڈ ڈوئچے سائٹنگ کی طرف سے ایک ٹوئیٹ میں لکھاگیا۔پاکستان میں وہ افراد جو پاناما پیپرز کے حوالے سے مریم صفدر کے کردار پر شبہ کر رہے ہیں وہ ان دستاویزات کودیکھیں اور خود فیصلہ کریں۔اس ٹوئٹ میں مریم نواز شریف کے پرانے پاسپورٹ کی تصویر کے ہمراہ مینروا فائننشل سروسزنامی دستاویز شامل ہے۔ اس دستاویز میں مریم نواز شریف کے ذاتی کوائف لکھے ہوئے ہیں۔ اس دستاویز میں آمدنی کے ذرائع کے خانے میں لکھاہے۔پاکستان میں عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے یہ دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہوئی ہیں جہاں پانچ رکنی بنچ  شریف خاندان کے خلاف مالی بدعنوانی کے کیس کے حوالے سے دائر پیٹیشنوں کی سماعت کر رہا ہے۔پاکستان میں سوشل میڈیا پر مریم نواز شریف ایکسپوزڈ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ عمران خان نے اس حوالے سے ٹوئیٹ میں لکھا، انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس نے مریم نواز شریف کے پاناما پیپیرز میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید دستاویزات شائع کر دیے۔پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھاکہ اب نواز شریف کے لیے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں بچا۔واضح رہے کہ زوڈ ڈوئچے سائٹنگ وہ پہلا ادارہ تھا جسے پاناماگیٹ کی11.5ملین خفیہ فائلز موصول ہوئی تھیں۔ ان فائلز میں ان پاکستانیوں کے نام بھی شامل تھے جن کی پاناما میں آف شورکمپنیاں ہیں۔
 


Share: