ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تین ہزارافرادعام آدمی پارٹی میں شامل،نمائندے کی کجریوال سے ملاقات

تین ہزارافرادعام آدمی پارٹی میں شامل،نمائندے کی کجریوال سے ملاقات

Thu, 10 Aug 2017 23:15:15    S.O. News Service

نئی دہلی:10/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آج صبح گیارہ بجے دہلی کے وزیراعلیٰ کے سرکار ی رہائش گاہ6؍فلیگ اسٹاف روڈ، سول لائنس میں انٹر نیشنل اویکننگ سینٹر کے صدر مجاز مونگیری کی قیادت میں مدرسہ دارالعلوم دہلی جے جے کالونی بوانہ کے مہتمم مولانا مبشر عالم رشیدی کے ہمراہ دس لوگوں پر مشتمل علاقہ کے ذمہ داران کے ایک وفد نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سے ملاقات کی۔دوران ملاقات مولانا مبشر عالم رشیدی نے وزیر اعلی کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سماجی کارکن مجاز مونگیری کی جانب سے بوانہ میں سماجی کام کو دیکھتے ہوئے اُن کے کہنے پر کانگریس کو چھوڑ کر تقریبا تین ہزار لوگوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کانگریس کے پندرہ سالہ حکومت میں بوانہ کے مسلمانوں کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا؛لہذا بوانہ کے مسلمان کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی کی اسی مہینے کے آخری ہفتے میں وہاں ہونے والے ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امید وار رام پال کے حق میں ووٹنگ کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ مجاز مونگیری کی باتوں کو مانتے ہوئے بوانہ کے مسلمانوں نے صحیح فیصلہ کیا ہے۔وفد میں شامل دیگرحضرات مولاناآفتاب عالم صدیقی نائب مہتمم مسجد ومدرسہ ابوبکر صدیق، جمیل احمد،برج پال، ورندر گپتا،ماسٹرمحمد الیاس،مولانا عبیداللہ ،مولانا مستقیم اور علی حسن وغیرہ بھی شامل تھے۔اس موقع پر مجاز مونگیر ی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو بوانہ سے رام چندر کی جیت کو یقینی بتایا اور پوری دہلی میں اروند کجریوال کی قیادت میں ہورہے ترقیاتی کاموں کے پیش نظر بوانہ سیٹ پر آپ کی جیت کا پورا بھروسہ دلایا۔


Share: