پٹنہ:10/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اورحزب اختلاف کے لیڈرتیجسوی یادو ’’جنادیش اپمان یاترا‘‘ پرہیں۔ انہوں نے اس یاترا کے دوران پھر نتیش کمار کے ڈی این اے کامعاملہ اٹھایا ہے۔تیجسوی یادونے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ میں عوام کے درمیان گیا ہوں تو عوام کہہ رہے ہیں نتیش جی کا ڈی این اے خراب ہے، کیا وہ اپنے ڈی این اے کی تحقیقات کے لئے اب عوام کو اپنے ناخن اور بال کا نمونے بھیجیں گے؟۔2015 کے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے مظفرپور میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نتیش کمار کے ڈی این اے پر سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ ان کا ڈی این اے ہی خراب ہے تب نتیش کمار بی جے پی چھوڑ کر مہاگٹھ بندھن کے ساتھ کھڑے تھے لیکن اب جب مہاگٹھ بندھن چھوڑکر پھر بی جے پی کے ساتھ حکومت میں ہے تو مہاگٹھ بندھن لیڈر تیجسوی یادو دوبارہ نتیش کمار کے ڈی این اے کی جانچ کروانا چاہتے ہیں۔تیجسوی نے کہا کہ نتیش جی کو اپنے ناخن اور بال دہلی سے منگواکر پٹنہ میوزیم میں رکھوا دینا چاہئے تاکہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں کہ جن لوگوں نے بہار کے وزیر اعلی کو ڈی این اے کو گالی دی تھی وہ انہیں کی گود میں چلے گئے۔