ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ حیدرآباد میں منعقدہ تین روزہ دعوت اسلامی اجتماع کے لئے چنتامنی سے دو ہائی ٹیک لکثری بسوں کا انتظام

تلنگانہ حیدرآباد میں منعقدہ تین روزہ دعوت اسلامی اجتماع کے لئے چنتامنی سے دو ہائی ٹیک لکثری بسوں کا انتظام

Thu, 23 Feb 2017 13:16:26    S.O. News Service

چنتامنی:23 /فروری(محمد اسلم؍ ایس او نیوز) انسانیت کے ناطہ عوام کی خدمت کرنا عین عبادت ہے، خدمت خلق سے خدااور رسول ؐکی رضا مندی حاصل کی جاسکتی ہے اور عوامی خدمات کے ذریعہ ہی ملک کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے ان خیالات کااظہار چنتامنی وارڈ نمبر 17کے کونسلر محمد شفیق نے کیا ۔

گذشتہ رات 10تا12مارچ کو پہاڑی شریف نزد بابا شریف الدین درگاہ حیدر آباد تلگانہ میں ہونے والے تین روزہ دعوت اسلامی کی اجتماع کو یہاں سے جانے کیلئے رُکن اسمبلی کرشناریڈی اپنے صرف خاص سے دو ہائی ٹیک لکثوری بسوں کا انتظام کیا رُکن اسمبلی کے رہائش گاہ پر بات کرتے ہوئے محمد شفیق نے کہا کہ کرشناریڈی مسلمانوں کی ترقی کے لئے ہر طرح کی کوشش کررہے ہیں حلقہ کے مسلمان رُکن اسمبلی کے رہائش گاہ تک پہنچکر ان سے ہر کام لیں ۔

اس موقع پر کرشناریڈی نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی فلاح بہبودی کیلئے میں  ہمیشہ تیار ہوں مسلمانوں کے ووٹ کے زریعہ سے ہی مجھے کامیابی ملی ہے امید ہے کہ آئندہ بھی مسلمان مجھے اس حلقہ کا رُکن اسمبلی منتخب کریں گے ۔اس موقع پر کولار سے آئے دعوت اسلامی کے مبلغ محمد رفیق جنیدی نے بھی بات کرتے ہوئے کہا ملباگل حلقہ کے رُکن اسمبلی کتور منجوناتھ نے بھی حیدر آباد کے اجتماع گاہ تک جانے کے لئے پانچ بسوں کا انتظام کیا ہے کولار ضلع سے کئی بسیں نکالیں گے ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائی اجتماع کو جانے کے لئے تیار ہے جو تین روزہ اجتماع ہونے جارہا ہے اس اجتماع میں 20لاکھ سے زائد مسلمان شرکت کرنے کی متوقع ہے جڑواں اضلاع کے بیشتر مسلمان بھی اس اجتماع میں آنے کیلئے تیاریاں کررہے ہیں اس اجتماع کے تعلق ریاست کے ہر تعلقہ میں بھی بیداری دلائی جارہی ہے ،اس موقع پر جنتادل(ایس)لیڈر شیخ صادق رضوی عزیز اللہ شمشیر رضوی اسماعیل کونسلر پرکاش مبلغ فاروق عطاری پیارے جان سردار خان سمیت کئی مسلمان موجود رہے ۔


Share: