ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تعلیمی نصاب پر نظر ثانی سے طلبا انشار میں ، بی جے پی کا دعویٰ

تعلیمی نصاب پر نظر ثانی سے طلبا انشار میں ، بی جے پی کا دعویٰ

Sat, 11 Feb 2017 11:05:59    S.O. News Service

بنگلورو،10؍فروری(ایس او نیوز) ریاست میں پہلی تا دسویں جماعت کے تعلیمی نصاب پر نظر ثانی کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے واضح احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں جس کے سبب طلبا ، والدین اور اساتذہ انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔ یہ بات آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں بی جے پی رکن ارون شا پورنے بتائی۔ آج جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی وقفۂ سوالات کو موخر کرکے تحریک التواء کے تحت اس معاملے پر بحث کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ بچوں کے ساتھ نئے تعلیمی نصاب کو رائج کرنے سے ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک التواء کے تحت اس اہم ترین معاملے پر فوراً بحث کی اجازت دی جائے۔ اس مرحلے میں ایوان کے لیڈر ڈاکٹر جی پرمیشور نے اعتراض کرتے ہوئے چیرمین سے مطالبہ کیا کہ حسب روایت سب سے پہلے وقفۂ سوالات چلایا جائے۔ اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور کہاکہ ایوان کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہنگامی امور پر ایوان میں فوراً بحث کی جاسکتی ہے۔ اسی لئے تعلیمی نصاب پر نظر ثانی کے معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے تحریک التواء کے تحت یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے اسی لئے فوراً اس پر بحث کی اجازت دی جائے ۔ اس مرحلے میں چیرمین نے ارون شاہ پور کو صرف چھ تا سات منٹ میں اپنی بات مختصر طور پر پیش کرنے کا حکم دیا۔


Share: