ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی میں کْرد عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں 600 سے زائد افراد گرفتار

ترکی میں کْرد عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں 600 سے زائد افراد گرفتار

Wed, 15 Feb 2017 12:59:32    S.O. News Service

انقرہ،14؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک پولیس نے گزشتہ دو روز میں ملک بھر میں چھاپوں کے دوران 600 سے زائد افراد کو کْرد عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ایچ ڈی پی نے پولیس کی اس کارروائی کو ایک ایسے کریک ڈاؤن سے تعبیر کیا ہے، جس کا مقصد اپریل میں مجوزہ ریفرنڈم سے پہلے اِس کْرد نواز سیاسی جماعت کو منظر سے ہٹانا ہے۔ ترکی میں سولہ اپریل کو موجودہ پارلیمانی نظام کو ہٹا کر ایک ایسا صدارتی نظام رائج کرنے کے موضوع پر ریفرنڈم ہو گا، جس کے تحت صدر رجب طیب ایردوآن کہیں زیادہ اختیارات کے مالک بن جائیں گے۔ ایچ ڈی پی کا کہنا ہے کہ اب تک اْس کے پانچ ہزار ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


Share: