انقرہ11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے کرد اکثریتی علاقے میں ہوئے ایک دھماکے میں ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے آج بتایا کہ گزشتہ روز جنوب مشرقی شہر دیرک کے ایک حکومتی دفتر میں ہوئے بم حملے کے نتیجے میں سابق میئر محمد فتح زخمی ہو گئے تھے، جو آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ انہیں اس کرد علاقے میں ایسے سرکاری افسران کی تبدیلی کے لیے مامور کیاگیاتھا جنکے مشتبہ کرد باغیوں کے ساتھ روابط ہیں۔ اس بم دھماکے کی ذمہ داری بھی کردباغیوں پرعائدکر دی گئی ہے۔اس حملے کے بعد پولیس نے بیس مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔