بیدر28دسمبر (ایس او نیوز) ایک چونکادینے والے واقعہ میں ضلع بیدر کے اوراد تعلقہ کے چنتاکی گاوں میں کل شب 7افراد نے 27سالہ آنگن واڑی اسکول ٹیچر کی اجتماعی عصمت دری کی۔خاتون جو ادانی گاؤں میں آنگن واڑی ٹیچر ہے ' کچھ کام کے لئے چنتاکی گاوں گئی تھی۔ 7افراد حاملہ خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کرنے میں مدد دینے کی اپیل کرتے ہوئے اس سے رجوع ہوئے۔بعد ازاں انہو ں نے چاقو کی نوک پر اسے سنسان مقام پر لے جاکر اس کی اجتماعی عصمت دری کی،تاہم خوف کے سبب متاثرہ فوری طور پر پولیس سے رجوع نہیں ہوئی، بلکہ پیر کو پولیس میں شکایت درج کروائی۔پولیس نے اسے اوراد تعلقہ اسپتال بھیج دیا اور ایک معاملہ درج کرلیا۔ عصمت دری کرنے والے گاؤں سے فرار ہیں۔ پولیس متاثرہ کی جانب سے دئے گئے خاکے کی بنیاد پر انہیں پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔