کولکا تہ، 15/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نائب صدر جے پرکاش مجمدار کو تین دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیاہے۔اتوار کو ودھان نگر محکمہ عدالت میں جے پرکاش مجمدار کو پیش کیا گیاتھا۔پولیس پہلے ہی جے پرکاش مجمدار کو اپنی حراست میں لینا چاہ رہی تھی۔اتوار کی صبح جے پرکاش مجمدار کو الیکٹرانکس تھانہ سے ودھان نگر تھانہ لے جایا گیا۔سنیچر کی رات انہیں ای سی پی ایس تھانے میں ہی رکھا گیا تھا۔ودھان نگر شمالی تھانے کی پولیس نے انہیں سنیچر کی رات ٹیٹ کا امتحان دینے والے امیدواروں سے رشوت لینے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔گرفتار ہونے کے بعد انہوں نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔انہوں نے واقعہ کے پیچھے ترنمول کانگریس کا ہاتھ بتایا۔اتوار کو ودھان نگر تھانہ جاتے وقت بھی انہوں نے سازش کی بات دہرائی۔