ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی کی حکومت گرنے کے بعد اب کمارا سوامی ہوں گے نئے وزیراعلیٰ، چہارشنبہ کو لیں گے حلف

بی جے پی کی حکومت گرنے کے بعد اب کمارا سوامی ہوں گے نئے وزیراعلیٰ، چہارشنبہ کو لیں گے حلف

Sun, 20 May 2018 00:29:33    S.O. News Service

بنگلور:19/مئی (ایس او نیوز) بی جے پی رہنما بی ایس ایڈی یورپا کے استعفیٰ کے ساتھ ہی جے ڈی ایس کے ریاستی سربراہ ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت میں کرناٹک میں تین دن پرانی بی ایس ایڈی یورپا حکومت بلاخر آج ختم ہوگئی جب چیف منسٹر ایڈی یورپا نے اعلان کیا کہ وہ ایوان میں اکثریت کے امتحان میں سامنا نہیں کرگے بلکہ اس سے پہلے ہی اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے۔ گورنر وجوبھائی ولا نے ایڈی یورپا کو اکثریت ثابت کرنے 15دن کی مہلت دی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اس مدت کو بے رحمی کے ساتھ گھٹاتے ہوئے آج 4بجے شام اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیاتھا۔ بعد ازاں یہ شرط بھی عائد کی گئی تھی کہ ایوان کی کارروائی کالائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے۔ ایوان سے جذباتی خطاب کے بعد ایڈی یورپا نے کہا کہ ”میں چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہورہاہوں۔ میں راج بھون جاؤں گا اور استعفیٰ پیش کروں گا“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”میں خط اعتماد کا سامنا نہیں کروں گا، میں مستعفی ہورہاہوں“۔ ایڈی یورپا نے مزید کہاکہ اب وہ عوام کے پاس جائیں گے۔ ان کے استعفیٰ کے ساتھ ہی جے ڈی ایس کے ریاستی سربراہ ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی ہے جنہیں کانگریس کی تائید حاصل ہے۔ گورنر نے انہیں تشکیل حکومت کی دعوت دی ہے اور وہ چہارشنبہ کو چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ نوتشکیل شدہ اتحاد نے 224رکنی ایوان میں 117ارکان کی تائید کادعویٰ کیاہے، جہاں ارکان کو موجودہ حقیقی تعداد 221ہے۔ دو نشستوں پر مختلف وجوہات کی بنا پر رائے دہی نہیں ہوسکی تھی اور کمار سوامی دوحلقوں سے منتخب ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں گزشتہ تین دن سے جاری طوفان سیاسی سرگرمیاں اب بی جے پی کیمپ سے نکل کے جے ڈی ایس -کانگریس کیمپ کو منتقل ہوگئی ہیں۔ اس اتحاد کے تمام ارکان اسمبلی حیدرآباد سے آج بنگلور واپس ہوئے تھے اور دونوں جماعتوں کے قائدین نئی حکومت کی تشکیل کے لیے صلاح مشوروں میں سرگرم ہوچکے ہیں۔ تاہم امکانی چیف منسٹر کمارسوامی نے کہاکہ ”ہمیں کوئی جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے۔ تشکیل حکومت کے لیے گورنر کی طرف سے دعوت کا انتظار کیاجارہاہے“۔ اس دوران کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بی جے پی کی پسپائی پر طنز کرتے ہوئے روایتی انداز میں ریمارک کیا کہ ”عوام نے دیکھ لیاکہ قومی ترانہ بجائے جانے سے پہلے بی جے پی ایوان چھوڑکرچلی گئی۔ اس سے ظاہر ہوگیا کہ ان کے پاس (جمہوری اداروں) کا کوئی احترام نہیں ہے“ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدع امیت شاہ کسی جمہوری ادارہ کا احترام نہیں کرتے۔ وہ (وزیراعظم مودی) اگرچہ رشوت ستانی کے خلاف جدوجہد کی باتیں کرتے ہیں لیکن خود انہوں نے ارکان اسمبلی کی خریدی کے لیے کہاتھا اور وہ خود کرپشن میں ملوث ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم مودی، ہندوستا، سپریم کورٹ سے بلند اور برترنہیں ہیں۔ امید ہے کہ آر ایس ایس سبق سکھے گی۔ 
 


Share: