ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی جموں کشمیر میں گورنر راج  کے حق میں ہے: رام مادھو

بی جے پی جموں کشمیر میں گورنر راج  کے حق میں ہے: رام مادھو

Sun, 08 Jul 2018 01:37:13    S.O. News Service

نئی دہلی:7/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے آج ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے باغی ممبران اسمبلی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ کہ وہ ریاست میں امن، انتظامیہ اور ترقی کے لئے گورنر راج جاری رکھنے کے حق میں ہے۔ ان کا یہ تبصرہ ٹویٹر پر اس وقت آیاجب ریاست کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ایک خبر ٹویٹ کی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پی ڈی پی ممبران اسمبلی کا ایک بڑا دھڑا بی جے پی اعلی کمان کے رابطے میں ہے اور بھگوا پارٹی ریاست میں حکومت بنانے کی کوشش میں ہے۔ عبداللہ نے ٹویٹ میں بی جے پی لیڈروں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ رام مادھو کے دعوے کے برعکس، ریاستی بی جے پی یونٹ نے پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش پارٹی کی طرف سے کئے جانے کی بات قبول کی ہے۔ریاست کے لیے بی جے پی کے انچارج لیڈر مادھو نے کہا کہ’یہ درست نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر ریاست یونٹ سے اس معاملے میں دریافت کروں گا اور اس بات کا یقین کروں گا کہ بی جے پی وادی میں خود کو ان چیزوں سے دور رکھے جو دوسرے ٹیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں امن، گڈ گورننس اور ترقی کے لیے گورنر راج کے حق میں ہیں۔ بی جے پی نے گزشتہ ماہ ریاست کی پی ڈی پی کی مخلوط حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی جس کے بعد ریاست میں گورنر راج لگایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ مل کر حکومت میں شامل بی جے پی نے اتحاد توڑ دیا تھا، جنگ بندی سمیت کئی مسائل پر دونوں ہی پارٹیوں میں کافی دنوں سے باہمی تنازع بھی چل رہا تھا۔ 


Share: