ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں آٹو رکشہ مندر کی دیوار سے ٹکراگیا ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

بہار میں آٹو رکشہ مندر کی دیوار سے ٹکراگیا ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

Fri, 17 Feb 2017 08:13:29    S.O. News Service

کٹیہار، 16؍فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) بہار کے کٹیہار ضلع کے کرسیلا تھانہ علاقے میں نصف شب کے بعد تین بجے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہوکر سڑک کنارے بنے ایک مندر کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی،حادثہ میں چار دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

کرسیلا تھانہ کے انچارج ونود کمار نے بتایا کہ کل آدھی رات کے بعد تین بجے پیش آئے اس حادثے میں ہلاک شدگان میں کنچن دیوی(32) پدما دیوی(52) سنجے سنگھ(37) رینا دیوی(33) نیرج کمار(18)اور انکیت (4)شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے،جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے کٹیہار صدر اسپتا ل بھیجا گیا ہے،زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ آٹو رکشہ پر سوار یہ تمام لوگ ہلاک ہونے والوں میں شامل چار سالہ بچہ انکیت کا منڈ ن کراکر پڑوسی ریاست جھارکھنڈ کے دیوگھر سے پورنیہ ضلع میں اپنے گاؤں گوالپاڑہ واپس آ رہے تھے، مرنے والوں میں انکیت کے والد سنجے سنگھ اور ماں رینا دیوی بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے ٹھیک پہلے آٹو رکشہ ڈرائیور گاڑی سے کود کر فرار ہو گیا۔


Share: