ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھیمانائک نے اپنے ڈرائیور سے پچاس لاکھ روپے بدلوائے

بھیمانائک نے اپنے ڈرائیور سے پچاس لاکھ روپے بدلوائے

Thu, 22 Dec 2016 12:35:01    S.O. News Service

بنگلورو۔21؍دسمبر(ایس او نیوز) کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کے الزامات میں گرفتار کے ایس آفیسر بھیما نائک نے اپنے متوفی ڈرائیور راجیو گوڈا کے ہاتھوں پچاس لاکھ روپیوں کے پرانے نوٹ نئے نوٹوں میں بدلنے کیلئے دئے تھے۔ سی آئی ڈی نے تحقیقات کے دوران بھیمانائک سے یہ بات اگلوائی ہے۔ اس سلسلے میں چن پٹن ہاؤزنگ بورڈ کالونی کے ساکن سریش پر بھیما نائک کے حامیوں کے حملے کے سلسلے میں مدور میں سریش سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے۔ حملہ کے سلسلے میں چن پٹن کے آئیجور پولیس تھانہ میں سریش نے مقدمہ درج کروایا ہے، اپنی شکایت میں سریش نے کہا ہے کہ بھیمانائک نے اسے اور رمیش گوڈا کو پانچ سو اور ہزار روپیوں کے پچاس لاکھ روپے مالیت کے نوٹ نئے نوٹوں میں بدلنے کیلئے دئے تھے۔نوٹ تبدیلی کے بعد اس نے ان کا حصہ ہڑپ لیا۔ انہوں نے کہاکہ نوٹ بدلنے کے بعد بھیما نائک نے ان لوگوں کو طے شدہ حصہ کے مطابق رقم نہ دینے کے ساتھ یہ الزام بھی لگایا کہ رقم میں آٹھ لاکھ روپے کم آرہے ہیں۔ اسی آٹھ لاکھ روپیوں کے معاملہ پر ہی بھیما نائک اور رمیش گوڈا کے درمیان اختلافات شروع ہوئے تھے، آٹھ لاکھ روپے کی رقم کم رہنے پر بھیما نائک نے رمیش گوڈا کو برا بھلا کہاتھا۔جس کے بعد رمیش گوڈا نے بھیما نائک کا سارا بھانڈا پھوڑتے ہوئے خود کشی کرلی تھی۔ سریش نے پولیس کو بتایا کہ بھیما نائک نے رمیش گوڈا پر آٹھ لاکھ روپے چرانے کا الزام لگایا اور بدلی ہوئی رقم میں کم ملنے والے آٹھ لاکھ روپے لوٹانے کی سخت ہدایت کی تھی۔ اسی ہدایت سے ڈر کر رمیش گوڈا خود کشی کرنے پر مجبور ہوا ۔تاہم اپنے ڈیٹ نوٹ میں اس نے بھیما نائک کو بے نقاب کرنے کی جو جرات دکھائی اس کے بعد ہی اس نے بھیمانائک کے معاملے کو فاش کرنے کی کوشش کی، لیکن بھیما نائک کے حامیوں نے اس پر حملہ کردیا۔


Share: