ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل پولس کو مطلوب شخص بی جے پی کے احتجاج میں شامل ہونے پر ایس پی نےمانگی رپورٹ؛ احتجاج میں پولس نظر آئی، خاموش تماشائی

بھٹکل پولس کو مطلوب شخص بی جے پی کے احتجاج میں شامل ہونے پر ایس پی نےمانگی رپورٹ؛ احتجاج میں پولس نظر آئی، خاموش تماشائی

Mon, 20 Feb 2017 22:23:29    S.O. News Service

بھٹکل:20/فروری    (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے ایس پی وسنت رائو پاٹل نے بھٹکل پولس سے وضاحتی بیان طلب کیا ہے جس میں انہوں نے پوچھا ہے کہ فوریسٹ افسران کی تحویل میں موجود شخص کا اغوا کرنے والے ملزموں میں شامل بی جے پی کے مقامی لیڈر کرشنا نائک کو بھٹکل پولس نے کیوں گرفتار نہیں کیا ،جبکہ وہ پولس  افسران کی سیکوریٹی کے درمیان بھاشن دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ 13 فروری کو بھٹکل میں ایک شخص کو فوریسٹ حکام نے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیشی سے پہلے سرکاری اسپتال میں میڈیکل چیک آپ کے لئے لے گئے تھے جس کے دورا ن مبینہ طو رپربی جے پی لیڈر کرشنانائک سمیت دس دیگر لوگوں نے فوریسٹ حکام سے جھگڑا کرتے ہوئے اُن کی تحویل میں موجود شخص کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے تھے۔ اس تعلق سے دس لوگوں پر اغوا کرنے، سرکاری آٖفسران کے کام میں آڑے آنے و دیگر معاملات درج کئے گئے تھے۔ پولس کو اس معاملے میں سبھی دس لوگوں کی تلاش تھی جو بقول پولس فرار ہوگئے تھے۔مگر آج پیر کو بی جے پی لیڈر کرشنا نائک پولس کی موجودگی میں احتجاجیوں سے خطاب کیا  اور پولس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی۔  اب چونکہ اس تعلق سے کاروار ایس پی نے بھٹکل ڈی وائی ایس پی سے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بھٹکل پولس کی جانب سے کس طرح کی وضاحت دی جاتی ہے اور متعلقہ معاملے پر ضلعی ایس پی کیا کاروائی کرتے ہیں۔


Share: