ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نوائط کالونی میں بائک اور بس کی خطرناک ٹکر؛ دو نوجوان زخمی

بھٹکل نوائط کالونی میں بائک اور بس کی خطرناک ٹکر؛ دو نوجوان زخمی

Fri, 17 Feb 2017 18:37:54    S.O. News Service

بھٹکل17/فروری (ایس او نیوز) یہاں نوائط کالونی سٹی لائٹ ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر بس اور بائک کی آمنے سامنے ٹکر میں بائک پر سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن کی شناخت حنیف آباد کے رہنے والے عدنان (19) اور موسیٰ(19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں نوجوان بائک پر سوار کافی تیزی کے ساتھ حنیف آباد سے شمس الدین سرکل کی طرف جارہے تھے کہ اُڈپی سے وجیا پور (بیجاپور) جانے والے سرکاری  بس سے ٹکراگئے۔ دونوں کے پائوں کو شدید چوٹ لگی ہے۔ دونوں کو پہلے بھٹکل سرکاری اسپتال پھر بعد میں کنداپور لے  جایا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکاری اسپتال کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے۔


Share: