ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: بی بی ایم پی پارک کی تجدید ومرمت کیلئے دئے گرانٹس ہضم

بنگلورو: بی بی ایم پی پارک کی تجدید ومرمت کیلئے دئے گرانٹس ہضم

Fri, 23 Dec 2016 23:39:52    S.O. News Service

بنگلورو۔23/دسمبر(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی باغبانی کمیٹی نے آج اچانک معائنہ کے دوران پایا کہ چھ ماہ قبل بنگلور ساؤتھ تعلقہ کے گٹے گیرے وارڈ میں ایک پارک کی تجدید ومرمت کیلئے جو گرانٹ جاری کیا گیاتھا وہ کام کئے بغیر ہی ہڑپ لیا گیا ہے۔آج بی بی ایم پی باغبانی کمیٹی کی چیر پرسن میناکشی نے گٹے گیرے کے رایل لیک پارک کا معائنہ کیا، اس کی تجدیدومرمت کیلئے چھ ماہ قبل 75لاکھ روپے بی بی ایم پی کی طرف سے بطور گرانٹ جاری کئے گئے تھے۔معائنہ پر یہ بات سامنے آئی کہ پورا پارک جنگلی گھاس سے ابھرا ہوا تھا، پارک کی تجدید ومرمت تو دور کی بات صفائی کااہتمام بھی نہیں کیاگیا تھا۔میناکشی نے بتایاکہ اس سلسلے میں جلد ہی وہ میئر اور کمشنر کو شکایت کریں گی اور اس پارک کی تجدید ومرمت کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی اور ساتھ ہی اس گھپلے میں ملوث بی بی ایم پی افسران کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی پہل کی جائے گی۔اس گھپلے میں شامل افسران اور کنٹراکٹر پر کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے میناکشی نے کہاکہ اس پارک کی ترقی کیلئے رقم کس طرح جاری کی گئی، اس کی تفصیلات دینے سے بھی افسران قاصر ہیں۔ 


Share: