ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوروشہر میں مزید پانچ فلائی اوورس کی تعمیر :سدرامیا

بنگلوروشہر میں مزید پانچ فلائی اوورس کی تعمیر :سدرامیا

Thu, 16 Feb 2017 11:04:05    S.O. News Service

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز)بنگلورو شہر کے رنگ روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے مجوزہ پانچ فلائی اوورس میں سے دو مکمل ہوچکے ہیں اور انہیں عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ شہر کے پدمانابھا نگر کے کتور رانی چنما سرکل کے نئے فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد سدرامیا نے کہاکہ رنگ روڈ پر ٹریفک کو کم کرنے کیلئے پانچ فلائی اوورس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ان میں سے پدمانابھا نگر فلائی اوور کا آج افتتاح ہوچکا ہے، اس سے یہاں ٹریفک کا 68 فیصد دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔ 2014میں اس فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھا گیاتھا۔ بروقت ان کاموں کومکمل کیا گیا۔ لیکن وقت کی کمی کے سبب اس کا افتتاح نہیں ہوپایا۔انہوں نے کہاکہ چار لائن پر مشتمل فلائی اوور پر 35.80کروڑ روپیوں کا خرچ آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے ہر طرح کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس فلائی اوور کی تعمیر سے کنکا پورہ اور میسور روڈ کے درمیان رابطہ بہتر بنایا گیا ہے۔ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج ، مقامی رکن اسمبلی وسابق نائب وزیراعلیٰ آر اشوک ، وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی ، میئر پدماوتی ، رکن کونسل شرونا ، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد اور دیگر اعلیٰ عہدیداراس موقع پر موجود تھے۔


Share: