ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں سات بدعنوان افسران کے ٹھکانوں پر اے سی بی کے چھاپے

بنگلورو میں سات بدعنوان افسران کے ٹھکانوں پر اے سی بی کے چھاپے

Fri, 23 Dec 2016 08:33:52    S.O. News Service

بنگلورو۔22/دسمبر(ایس او نیوز) بدعنوان سرکاری افسران کے خلاف اپنی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے انسداد کرپشن بیورو نے آج سات افسران کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور ان کے پاس سے غیر قانونی کمائی سے حاصل کی گئی نقد رقم،زیورات، منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے اور دستاویزات برآمد کئے۔ اے سی پی افسران نے راجدھانی بنگلور سمیت 7مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپے مارکر ان بدعنوان افسران کا بھانڈا پھوڑا۔ شہر میں بی بی ایم پی کے شعبہئ پلاننگ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر بسوا راجو، ریوینیو کلکٹر ونئے کمار، تعلق آفس سپرنٹنڈنٹ گووند نائک، ضلع اسپتال کے لکچرار ڈاکٹر پمپا پتی، اسسٹنٹ انجینئر پٹا لنگیا، ایگزی کیٹیو انجینئر اومیش پاٹل، ہائی اسکول ٹیچر ریچنا کے ٹھکانوں پر دھاوا بولا گیا۔ بی بی ایم پی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر بسوراج کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔ بی بی ایم پی ہیڈکوارٹر میں اس کے دفتر اور راجہ راجیشور ی نگر میں مکان پر بیک وقت اے سی بی افسران نے دھاوا بول کر دستاویزات برآمد کئے۔ راجہ راجیشوری نگر کے ریوینیو کلکٹر ونئے کمار کے دفتر کے علاوہ بسویشورا نگر میں اس کے مکان پر چھاپہ مارکر نقد رقم اور اثاثوں کے دستاویزات برآمد کئے گئے۔ دکشن کنڑا ضلع کے بیلتنگڑی تعلق کے گرو واینا کیرے کے تعلق سپرنٹنٹ گووند نائک کے مکان اور دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔اسی طرح بلاری ضلع اسپتال ٹریننگ سنٹر کے لکچرار ڈاکٹر پمپا پتی کے دفتر اور وہاں کے کوئمپو نگر میں واقع مکان پر چھاپے مارکر نقد رقم اور زیورات سمیت 1.38 کروڑ روپیوں کا مال ضبط کیاگیا۔ چترادرگہ ضلع میں محکمہئ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ انجینئر ایچ ایل پٹ لنگیا کے مولکالمرو میں واقع دفتر اور چترادرگہ کے ترلا بالو نگر میں واقع مکانات پر چھاپے مارے گئے۔ اسی طرح داونگیرے میں کے آر ڈی ایل کے اسسٹنٹ انجینئر اومیش پاٹل کے دفتر اور وویکا نند نگر میں واقع مکان پر صبح سویرے اے سی بی افسران پہنچ گئے۔ چامراج نگر کے سرکاری پرائمری وہائی اسکول کے ٹیچر ریچنا کے مکان پر دھاوا بول کر وہاں سے بھی غیر قانونی اثاثے نقد رقم، زیورات وغیرہ برآمد کئے گئے۔ شہر میں اے سی بی کے ایس پی گریش نے ان تمام چھاپوں کی تفصیلات میڈیا کو مہیا کرائی ہے۔


Share: