ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں پانچ روزہ ایرو انڈیا ایر شوکا آغاز

بنگلور میں پانچ روزہ ایرو انڈیا ایر شوکا آغاز

Wed, 15 Feb 2017 11:43:49    S.O. News Service

بنگلورو،14؍فروری(ایس او نیوز) شہر گلستان بنگلور میں آج سے ایرو انڈیا ایر شو فضائی نمائش کا سلسلہ چل پڑا۔ اس نمائش کے ساتھ ہی ہندوستانی فضائیہ اور دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کے ماہر پائلٹوں نے اپنے فضائی کرتبوں کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس ایرو انڈیا ایر شوکا افتتاح کیا ، جس کے ساتھ ہی بنگلور کا آسمان کرتب باز اور جنگی طیاروں کی اڑانوں نے ایک الگ ہی منظر پیش کرنے لگا۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو ، وزیر مملکت برائے شہری ہوابازی جینت سنہا ،دفاع کے وزیر مملکت سبھاش بامبرے ، ریاستی وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے ، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور مختلف ممالک کے سفیروں اور اہم شخصیات نے آج ایرو انڈیا ایر شو کے ابتدائی مظاہرہ کا نظارہ کیا۔ ملک میں تیار شدہ اولین جنگی تیجس فضائی کرتب باز ٹیم سارنگ ، دھرو ہیلی کاپٹر ، بین الاقوامی طیارے مگ ، جنگی طیارے رفائیل ، سخوئی وغیرہ نے اپنی طاقت اور رفتار کا بے لاگ مظاہرہ پیش کیا۔ امریکہ، برطانیہ ، روس ، سری لنکا، کوریا، تنزانیہ اور پہلی بار چین سمیت 109 ممالک کے 400ایگزی بیٹرس سمیت ہندوستان کے 400 ایگزی بیٹرس اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس ایر شو کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سدرامیا شریک نہیں ہوسکے۔ ریاستی اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر کا جواب دینے کے سبب وہ اس پروگرام میں نہیں آپائے۔


Share: