بنٹوال 31؍دسمبر (ایس او نیوز)وٹلا پولیس نے دو افراد کو گانجہ فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا13کلوگرام گانجہ اور 50ہزار روپے مالیت کی اسکوٹر ضبط کی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گلاب راؤ بوراسے نے بنٹوال کے مختلف علاقوں میں گانجہ فروشی کی بڑھتی ہوئی خبروں کے پس منظر میں پولیس افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس کی قیادت ڈی وائی ایس پی مسٹر رویش کررہے تھے۔اس ٹیم میں سرکل انسپکٹر منجیّا،وٹلا پی ایس آئی ناگراجو،اے ایس آئی روکمیا وغیرہ شامل تھے۔
جب اس ٹیم نے اپنی تحقیقات شروع کی تو وہ ان دو ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جن کے نام اتر پردیش کے ارمان(۲۵سال)اور کنیا نامی گاوں کے شفیع (۲۲سال) بتائے جاتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں گانجہ فروشی کے کاروبار میں ان دو افراد کا بڑا ہاتھ ہے۔