ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بندوق کی زندہ گولی کے ساتھ گجراتی طالب علم مینگلور ایئر پورٹ پرگرفتار

بندوق کی زندہ گولی کے ساتھ گجراتی طالب علم مینگلور ایئر پورٹ پرگرفتار

Sun, 25 Dec 2016 18:48:34    S.O. News Service

منگلورو 25/دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک گجراتی طالب علم کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب سیکیوریٹی چیک کے دوران اس کی جیب سے بندوق کی ایک زندہ گولی برآمد ہوئی۔

موصولہ اطلاع  کے مطابق ارجن نامی طالب علم ممبئی جانے والے طیارے میں سوار ہونے والا تھا جہاں سے اس کو راجکوٹ گجرات کے لئے ہوائی سفر کرنا تھا۔جب تلاشی کے دوران اس کی جیب سے گولی برآمد ہوئی تو سیکیوریٹی والوں نے بجپے پولیس کو اطلاع دی اور انہوں نے ارجن کوحراست میں لے لیا۔ذرائع سے ملی خبر کے مطابق ارجن میسور کے کسی کالج میں زیر تعلیم ہے اور اس کے والدین فی الحال منگلورو میں مقیم ہیں۔


Share: