ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بلغاریہ میں دو عراقی مہاجر سردی سے ہلاک

بلغاریہ میں دو عراقی مہاجر سردی سے ہلاک

Sat, 07 Jan 2017 18:48:07  SO Admin   S.O. News Service

بلغاریہ7جنوری(آئی این ایس انڈیا) بلغاریہ کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں دوعراقی مہاجرین سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ان مہاجرین کی عمریں 28اور 35برس تھیں اور یہ ترکی سے بلغاریہ میں داخل ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ترکی اور بلغاریہ کے درمیان باڑ نصب ہے، تاہم دو سو کلومیٹر کا پہاڑی علاقہ ابھی بند نہیں ہے اور اسی راستے سے یہ افراد بلغاریہ میں داخل ہوئے تھے۔پیرکے روزایک صومالی خاتون بھی اسے علاقے میں مردہ حالت میں ملی تھی۔
 


Share: