ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلجیم:دہشت گردی کا الزام، چار افراد پر فردِ جرم عائد

بلجیم:دہشت گردی کا الزام، چار افراد پر فردِ جرم عائد

Wed, 19 Oct 2016 16:35:27    S.O. News Service

واشنگٹن ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایک دہشت گرد تنظیم میں شرکت اور اعانت کے الزام پر بیلجئم میں چار افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، جنھوں نے شام میں داعش کے ہمراہ لڑنے کے لیے لڑاکوں کی بھرتی کے لیے رقوم فراہم کیں۔وفاقی دفتر استغاثہ نے منگل کے روز بتایا کہ الزام عائد کرنے سے پہلے پولیس نے انتورپ، گینت اور دائنز میں 15گھروں پر چھاپے مارے، جس دوران پوچھ گچھ کے لیے 15افراد کو حراست میں لیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپوں کے دوران ہتھیار یا بارود برآمد نہیں ہوا اور اِن چھاپوں کا مارچ میں برسلز کے ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے حملوں سے کوئی تعلق نہیں، جن حملوں میں 32افراد ہلاک ہوئے تھے۔مارچ کے داخلی طور پر نمودار ہونے والے جہادی شدت پسندوں کیحملوں کے بعد بلجیم انتہائی چوکنہ ہے۔اِن میں سے چند، جو وسطی برسلز میں پلے بڑھے، اور جن کا بلجیم کے حکام کو پتا تھا، اُنھوں نے نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملوں میں حصہ لیا، جن میں 130افراد ہلاک ہوئے۔


Share: