نئی دہلی12؍فروری( ایجنسی ) بلائنڈ ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے کر ایک بار پھر خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔
198رن کے ہدف کو پیچھا کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی۔ ہندوستان نے اس ہدف کو محض ایک وکٹ پر 200 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ ہندوستان نے یہ خطاب دوسری بار اپنے نام کیا ہے۔ 2012 میں ہندوستان نے پہلی بار یہ ٹرافی جیتی تھی اور اس بار ٹیم نے پھر معجزہ کیا ہے۔
پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ہندوستان اور دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں- پاکستان، ہندوستان ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، سری لنکا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ نے شرکت کی۔ یہ ٹورنامنٹ 31 جنوری کو شروع ہوا اور 12 فروری کو فائنل میں ہندوستان کی خطابی جیت کے ساتھ ختم ہوا۔