ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بریگزٹ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آ گیا:ٹونی بلیئر

بریگزٹ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آ گیا:ٹونی بلیئر

Sat, 18 Feb 2017 12:41:04    S.O. News Service

لندن،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹونی بلیئر نے برطانوی عوام کو یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر ذہن تبدیل کرنے کے لیے مائل کرنے کو اپنا مشن قرار دیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ریفرینڈم میں بریگزٹ کی شرائط کے بارے میں معلومات کے بغیرووٹ دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ وہ کھائی میں گرنے سے بچنے کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے حمایت اکٹھی کر رہے ہیں۔تاہم سابق وزیر ڈنکن سمتھ نے کہا کہ بلیئر کا بیان متکبرانہ اور غیرجمہوری ہے جبکہ ایوانِ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وہ بریگزٹ پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔وزیرِ اعظم ٹریزا مے مارچ کے اختتام تک بریگزٹ کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے والی ہیں۔ گذشتہ ہفتے دارالعوام نے اس اقدام کی حمایت کی تھی۔ٹونی بلیئر 1997سے 2007تک برطانیہ کے وزیرِ اعظم رہے ہیں۔انھوں نے’’اوپن بریٹن‘‘نامی تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا چیلنج یہ ہے کہ ہم اس فیصلے کی اصل قیمت سامنے لائیں اور بتائیں کہ یہ کیسے ناکافی علم پر مبنی تھا، جو اب باقاعدہ علم بن جائے گا اور اس بات کا حساب لگانا آسان ہو گا کہ اس سے ملک اور اس کے شہریوں کو کیا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ہم اس گڑھے میں گرنے سے بچنے کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے حمایت اکٹھی کرنا چاہتے ہیں۔

بلیئر کہتے ہیں کہ وہ جون میں ہونے والے ریفرینڈم کے نتائج قبول کرتے ہیں لیکن وہ تجویز کرتے ہیں کہ اب 'جب ہمیں واضح طور پر پتہ چل گیا ہے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں تو ہمیں بریگزٹ کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ برطانوی عوام نے اپنا موقف 23جون کو بڑے واضح انداز میں پیش کر دیا ہے اور اب کوئی دوسرا ریفرینڈم نہیں ہو گا۔اس سے قبل بلیئر نے کہا تھا کہ جن ایک کروڑ 60لاکھ لوگوں نے بریگزٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا انھیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔


Share: