ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برنی ایکلیسٹون فارمولا ون کے سی ای او نہیں رہے

برنی ایکلیسٹون فارمولا ون کے سی ای او نہیں رہے

Wed, 25 Jan 2017 12:42:50    S.O. News Service

نیویارک، 24؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )امریکی کمپنی لبرٹی میڈیا کی جانب سے دنیا میں فارمولا ون کار ریسنگ کی انتظامی کمپنی کا مکمل کنٹرول سنبھالے جانے کے بعدتقریباً40 برس تک فارمولا ون کے چیف ایگزیگیٹو افسر رہنے والے برنی ایکلیسٹون کو ان کے عہدے سے ہٹادیاگیاہے۔86 سالہ ایکلیسٹون چار دہائیوں سے فارمولا ون کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تھے تاہم اب انھیں اعزازی چیئرمین اور بورڈ میں مشیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔برنی ایکلیسٹون کی جگہ چیز کیری نے لی ہے جو کہ پہلے ہی فارمولا ون کے چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔برنی ایکلیسٹون نے پیر کے روز بتایا کہ انھیں زبردستی باہر نکال دیا گیا ہے۔انھوں نے جرمنی کے آٹو موٹر اینڈ سپورٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے فارغ کر دیا گیا ہے۔ میں اب کمپنی نہیں چلاتا اور میری جگہ چیز کیری نے لے لی ہے۔‘واضح رہے کہ امریکی کمپنی لبرٹی میڈیا نے آٹھ ارب ڈالر کے عوض فارمولا ون ریسنگ کا انتظام سنبھال لیا ہے۔لبرٹی میڈیا نے مرسیڈیز ٹیم کے سابق باس راس بران کو بھی گروپ میں شامل کر لیا ہے اور وہ تکنیکی اورآپریشنزکا عمل دیکھیں گے۔لبرٹی میڈیا نے پچھلے سال ستمبر میں فارمولا ون کا انتظام سنبھالنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب کمپنی کا نام تبدیل کر کے فارمولا ون گروپ رکھا جائے گا۔ابھی لبرٹی میڈیا نے یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ فارمولا ون میں کیاتبدیلیاں لائی جائیں گی لیکن خیال ظاہر کیا جا رہے ہے کہ ان حصوں پر کام کو ترجیح دی جائے گی جو کہ برنی ایکلیسٹون کے دور میں کمزور تھے۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کا ارادہ ہے کہ فارمولا ون کو امریکہ میں بھی مقبول بنانے کی کوشش کی جائے۔


Share: