ساؤپالو8؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برازیل کی حکومت نے شہری ریاست ریو ڈی جینیرو کے بینک کھاتے منجمد کر دیے ہیں۔ ملکی وزارت مالیات کے مطابق ریوڈی جینیروکے انتظامیہ تقریباً47ملین یوروکی مقروض ہے اور یہ رقم ادا کرنے کے بعدہی یہ پابندی ختم کی جائے گی۔ابتدائی طورپرتین روز تک ریو انتظامیہ کی اپنے کھاتوں تک کی رسائی ممکن نہیں ہو گی۔ تاہم اس مدت میں اضافہ بھی کیاجاسکتا ہے۔ ریو ڈی جینیرو برازیل میں کسادی بازاری سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والی ریاست ہے۔