ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برازیل:سال نو کی تقریب میں فائرنگ سے 11ہلاک

برازیل:سال نو کی تقریب میں فائرنگ سے 11ہلاک

Tue, 03 Jan 2017 12:02:13    S.O. News Service

برازیلیا،2جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برازیل میں سال نو کی ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر کے 11افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ریاست سو پاولو کی پولیس کے مطابق جنوب مشرقی شہر کامپیناس میں حملہ آور کی فائرنگ سے مرنے والوں میں اس کی سابقہ اہلیہ اور آٹھ سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔حملہ آور کی شناخت 46سالہ سڈنیئی رامس ڈی اراجو کے نام سے ہوئی جو بظاہر اپنی 41سالہ سابقہ اہلیہ اسامارا فیلیئر سے علیحدگی پر برہم تھا۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں تقریب میں موجود چار افراد محفوظ رہے جب کہ زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حملے کے وقت ایک شخص نے باتھ روم میں چھپ کر اپنی جان بچائی اور وہاں سے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے ایک ترجمان نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور گھر کی باڑ پھلانگ کر آیا اور اپنی سابقہ اہلیہ کو اس سے بیٹا چھین لین پر سخت سست سنائی اور فائرنگ شروع کر دی۔پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ گولیاں چلنے کی آواز کو وہ سال نو کے موقع پر آتشبازی سمجھے لیکن پھر انھوں نے وہاں لوگوں کو زخمی حالت میں مدد کے لیے پکارتے دیکھا۔حملہ آور کے بارے میں مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ وہ ایک لیبارٹری میں بطور ٹکنیشن کام کرتا تھا جس نے نائن ایم ایم سے فائرنگ کی۔ اس کے قبضے اضافی گولیاں اور چاقو بھی برآمد ہوا۔برازیل میں جرائم پیشہ عناصر کے حملوں کے علاوہ پولیس کے ساتھ ان کے مقابلے عام بات ہیں لیکن عام لوگوں پر اس طرح کے حملوں کے واقعات شاذونادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔


Share: