مونگیر (بہار) 12/دسمبر (ایس اونیوز/شارب ضیا) آج بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے مونگیرکے محلہ خانقاہ میں سیرت کوئزکاانعقاد کیاگیا جس میں سیرت رسول ﷺکے مختلف پہلوؤں اورآپ ﷺکی حالات زندگی سے متعلق اہم امورپر سوالات پوچھے گئے۔اس کوئزکے انعقاد کا مقصد اسکول وکالج کے طلبہ وطالبات میں رسول ﷺکی سوانح وسیرت سے متعلق معلومات کوفراہم کراناہے۔حضرت گنج کی عیدگاہ میں منعقد سیرت کوئزپروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے مولانا کوثرکلام اشرف رحمانی نے بتایاکہ اس کوئزکاانعقاد دونشستوں میں ہوا۔پہلی نشست ساڑھے دس بجے دن سے شروع ہوئی جوبارہ بجے تک جاری رہی ۔دوسری نشست بارہ بجے دن سے ڈیڑھ بجے تک ہوئی ۔ جس میں تقریباََچارسوطلبہ نے حصہ لیا۔طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیااوراس کیلئے مستقل تیاریاں کیں۔ سیرت پرمتعدد کتابوں کامطالعہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ مقصد یہی تھاکہ آپ ﷺکی سیرت نوجوان نسل کومعلوم ہواورمزاج دینی بنارہے۔کوئیز میں پوچھے گئے سوالوں میں رسول ﷺکے والدین،چچا،دادااوراہل خانہ ،آپ کے بچپن ،عادات اورحسنِ سلوک سے متعلق سوالات تھے۔مزید غزوات،اسفار،معراج،نبوت،ہجرت،صحابہ،خلفاء پرمشتمل سوالات بھی کئے گئے۔پروگرام کے کامیاب انعقادمیں محلہ کے نوجوانوں نے کافی دلچسپی دکھائی۔اورپوری تندہی کے ساتھ اسکول کے طلبہ وطالبات کی ذہن سازی کی،پرگرام کوکامیاب بنانے والوں میں مولانافتح اللہ رحمانی، محمدخورشید، قمرالدین، عبداللہ،فیضان، شاداب ، نوشاد، محمدشہباز،اعجاز،شبلی، مستقیم،عبدالقدوس، راجو،جاوید، شبیر،تنویر، آفتاب، سرفراز، گڈو، محمدعامراورشہاب سرگرم رہے۔