ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایچ آئی وی کے مریضوں کے ساتھ انسانیت کا سلوک کیا جائے۔۔۔دیویندر پنڈت

ایچ آئی وی کے مریضوں کے ساتھ انسانیت کا سلوک کیا جائے۔۔۔دیویندر پنڈت

Sun, 25 Dec 2016 18:44:43    S.O. News Service

کاروار 25/دسمبر (ایس او نیوز) کاروار کے شیواجی کالج آف ایجوکیشن میں کرناٹکا ایڈس پریونشن سوسائٹی بنگلورو، ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن، ضلع پنچایت،ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ کمیٹی،ضلع محکمہ صحت و خاندانی بہبود اور ایڈس روک تھام شعبہ کے اشتراک سے عالمی ایڈس روک تھام دن کا انعقاد کیا گیا۔
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے چیف دیویندرا پنڈت نے کہا کہ دستور ہندکے تحت ایچ آئی وی یا ایڈس کے مریضوں کوبھی ہمارے معاشرے میں جینے کا حق حاصل ہے۔اس لئے مستقبل میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی ذمہ داری سنبھالنے والے آپ جیسے لوگوں کو معاشرے میں انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کی جدوجہد کرنا چاہیے۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے شیواجی کالج کے پرنسپال نے وہاں پر موجود طلباء سے کہا کہ ایڈس کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرنا چاہیے اور اپنی جانکاری عام لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔ایڈس روک تھام کے ضلعی افیسر ڈاکٹر مہابلیشورہیگڈے نے اپنے افتتاحی خطاب میں  ایڈس کی وجوہات اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں معلومات فراہم کیں۔

کالج کے لیکچرارنوین دیوبھاوی نے پروگرام کی نظامت کی۔اروند چترگی نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔


Share: