سبری ما لا؍کیرالہ،26؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دیوسوم وزیر کے سریندرن نے آج کہا کہ ایپا مندر میں مچی بھگدڑ سے 31افراد زخمی ہوئے ہیں اور پولیس کی طرف سے کوئی چوک نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ بھگدڑ میں 31افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو شدید طورپر زخمی ہیں، 8 افراد کو کوٹایم میڈیکل کالج اینڈ اسپتا ل، 3 کو پتھانامتھٹا سرکاری اسپتا ل، دو کو پامبا اور 18کو سنی دھنم میں داخل کرایا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک پلان بھی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کوئی چوک نہیں ہوئی ہے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل لوکناتھ بیہرا نے ان خبروں کو مسترد کردیا کہ پولیس کی چوک کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔