بنگلورو،6؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاست میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ این۔95 ماسک کی قیمتوں پر قابو پاتے ہوئے عام افراد کو مناسب داموں میں دستیاب ہونے کے سلسلہ میں عائد مفاد عامہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اروند کمار کی قیادت والی ڈویزنل بنچ نے حکومت کو یہ ہدایت دی اور حکومت سے سوال کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر این۔95 کو ضروری اشیاء کی فہرست سے نکالنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کیوں نہ کی جائے۔
بنچ نے این۔95 ماسک کی قیمت 60 تا 300 روپئے ہونے پر کہا کہ اس طرح کا فرق کیسے ہوگا، اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں کووِ ڈ۔19 کے معاملات میں اضافہ کی وجہ سے کئی ماہرین نے کہا کہ وائرس سے حفاظت کے لئے کووِ ڈ۔19 ماسک پہنا جائے، اس لئے یہ ماسک عوام کو مناسب قیمت میں حاصل ہونے کی ذمہ داری حکومتوں کی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کے وکیل نے بتایا کہ مرکزی حکومت مداخلت کرکے مناسب فیصلہ لے گی۔