ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ای وی ایم پر الزامات: سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی دلیلوں پرمطمئن ، الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابا ت کومزیدشفاف بنانے کاعہدکیا

ای وی ایم پر الزامات: سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی دلیلوں پرمطمئن ، الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابا ت کومزیدشفاف بنانے کاعہدکیا

Thu, 10 Aug 2017 02:51:50    S.O. News Service

نئی دہلی:9/اگست(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)میں خرابی کے الزامات پر سپریم کورٹ کو کوئی ٹھوس بنیادنہیں ملی۔الیکشن کمیشن کی دلیلوں سے مطمئن ہوکر کورٹ نے اس معاملے میں دائر اپیلوں پر سماعت کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ وہ الیکشن کمیشن کے جواب سے مطمئن ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں کہا کہ مستقبل کے تمام انتخابات VVPATکے ذریعے ہوں گے۔دراصل ای وی ایم مشینوں میں خرابی کے الزامات کو بے بنیاد اور سیکورٹی کے لحاظ سے ای وی ایم کو فل پرو بتاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں کہاکہ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں کاغذ ٹریل کے ساتھ 16لاکھ سے زیادہ ای وی ایم مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ تکنیکی طور پر قابل مشینوں سے عام انتخابات کا عمل اور بھی شفاف ہو گا۔


Share: