ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگلے برس کے اختتام تک ہاتھی دانت کے کاروبار پر مکمل پابندی: چین

اگلے برس کے اختتام تک ہاتھی دانت کے کاروبار پر مکمل پابندی: چین

Sun, 01 Jan 2017 11:33:35    S.O. News Service

بیجنگ،31؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سن 2017 کے اختتام تک چین میں ہاتھی دانت سے منسلک ہر قسم کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ماحول دوست تنظیموں اور کارکنوں نے اسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ اس بارے میں ایک اعلان چینی کابینہ کی طرف سے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب جاری کیا گیا۔ بیجنگ حکومت کے اس اقدام کے مقاصد ہاتھیوں کی حفاظت اور ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت روکنا بتائے گئے ہیں۔ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے اندازوں کے مطابق گزشتہ سال بھی بیس ہزار سے زائد ہاتھیوں کو ہاتھی دانت کے حصول کی خاطر ہلاک کیا گیا۔ چین میں ہاتھی دانت کی مانگ کافی زیادہ ہے اور اس کی فی کلو گرام قیمت گیارہ سو امریکی ڈالر تک ہوتی ہے۔


Share: