ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اڈپی ضلع ایس پی کے طور پر سنجیو پاٹل کا تقرر اور منگلوروڈی سی پی کے تبادلے

اڈپی ضلع ایس پی کے طور پر سنجیو پاٹل کا تقرر اور منگلوروڈی سی پی کے تبادلے

Fri, 04 Aug 2017 18:48:28    S.O. News Service

اڈپی :4/اگست (ایس او نیوز)حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں آئی پی ایس افسران کے تازہ تبادلوں کا اثر ضلع اڈپی اور جنوبی کینرا پر بھی دکھائی دیا ہے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق اڈپی ضلع کے موجودہ ایس پی بالا کرشنا کا تبادلہ ہوم گارڈس میں کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر نئے ایس پی کے بطورسنجیو پاٹل کا تقرر کیا گیا ہے جو کہ فی الحال بنگلورو میں اینٹی کرپشن بیوریو کے ایس پی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے منگلورو ڈی سی پی کی خدمات بھی انجام دی ہے۔جہاں سے دو مہینے ہی ان کا ٹرانسفر بنگلورو کردیا گیا تھا۔اسی طرح منگلورو کمشنریٹ میں ڈی سی پی(کرائم اینڈ ٹریفک) کی خدمات انجام دے رہے ہنومنتھ رایا کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔اورانہیں اسٹیٹ پولیس ٹریننگ اسکول چن پٹن کا پرنسپال مقرر کیا گیا ہے ۔ان کی جگہ پر نئے ڈی سی پی کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
اس کے علاوہ منگلوروڈی سی پی (لاء اینڈ آرڈر)شانتاراجو کا بھی تبادلہ ڈی سی پی (انٹلی جنس) بنگلورو سٹی کے بطور کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر پُوٹّما دایا ایم کا تقرر کیا گیا ہے جوکہ فی الحال اینٹی کرپشن بیوریوداونگیرے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔


Share: