ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپوزیشن میں بیٹھنا منظور، لیکن بی جے پی کا ساتھ ہرگزنہیں،مایاوتی کی یقین دہانی

اپوزیشن میں بیٹھنا منظور، لیکن بی جے پی کا ساتھ ہرگزنہیں،مایاوتی کی یقین دہانی

Wed, 15 Feb 2017 12:03:58    S.O. News Service

کانپور، 14؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اکثریت کے لیے ضروری سیٹیں نہیں جیت پائے گی تو اپوزیشن میں بیٹھے گی لیکن بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کا اتحاد کبھی نہیں کرے گی۔یہ بی جے پی ہی ہے جو سوشل میڈیا پر اس طرح کی افواہ پھیلارہی ہے۔مایاوتی نے کانپور ریلی میں کہا کہ اترپردیش میں پہلے مرحلے کی پولنگ میں بی ایس پی امیدواروں کے حق میں زبردست ووٹنگ ہوئی ہے۔بی ایس پی نمبر ایک پر رہے گی، یعنی سب سے زیادہ سیٹیں اس کو ملیں گی اور کل دوسرے مرحلے میں بھی بی ایس پی کو جھماجھم ووٹ پڑنے والے ہیں۔مایاوتی نے کہا کہ یہ میں حقیقت بتا رہی ہوں بی جے پی صدر کی طرح ہوا ہوائی نہیں کہہ رہی ہوں،بی جے پی کو سب سے کم سیٹیں ملنے والی ہیں۔مایاوتی نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے بی جے پی کی نیند اڑ گئی ہے،بی جے پی صدر نے یہ سوچ کر ووٹنگ کے دوسرے دن پریس کانفرنس کی کہ کہیں آگے ہماری لٹیا نہ ڈوب جائے،بی جے پی صدر نے یہ افواہ پھیلائی ہے کہ بی ایس پی بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے والی ہے۔مایاوتی نے کہا کہ مجھے کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے،ہم اکیلے ہی حکومت بنائیں گے اور اگر حکومت کے کنارے پہنچ کر رہ بھی گئے تو بھی اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن کسی کی مددنہیں لیں گے۔


Share: