کاروار 24/جنوری (ایس او نیوز) ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق شمالی کینرا ضلع انتظامیہ کی جانب سے7 واں ووٹرس ڈے 25 جنوری کو منایا جارہا ہے۔جس کے تحت ضلع رنگ مندر میں صبح دس بجے ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
قومی یوم رائے دہندگان کے ضمن میں اس پروگرام کا افتتاح چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریش کوگیل گیرے کے ہاتھو ں ہوگا۔ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول جلسے کی صدارت کریں گے۔اور ضلع پنچایت سی ای او مسٹر ایل چندرا شیکھر نائک،ضلع ایس پی مسٹر وی وی پاٹل،گورنمنٹ کالج کی پرنسپال ڈاکٹرکلپنا کیروڈیکر مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہیں گے۔اس کے علاوہ اسی مناسبت سے سرکاری آرٹس اور سائنس کالج میں طلباء کے مابین ضلعی سطح پر پینٹنگ اور کوئز مقابلے منعقد ہونگے۔
ووٹر لسٹ میں نام درج کروائیں: ضلع شمالی کینرا کے ڈی سی ایس ایس نکول نے عوام سے درخواست کی ہے کہ جن لوگوں کی عمر اٹھارہ سال ہوگئی ہے یا جن کا نام ابھی ووٹر لسٹ میں موجود نہیں ہے وہ لوگ اپنا نام ووٹرلسٹ میں درج کروائیں۔انہوں نے کاروار کے پالی ٹیکنک کالج میں ووٹنگ کی اہمیت پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک پر کس طرح کی حکمرانی ہونی چاہیے اس کا فیصلہ عوام ووٹوں کے ذریعے کیا کرتے ہیں۔اور یہ حق عوام کو دستور ہند میں دیا گیا ہے۔اس لئے ووٹنگ کے ذریعے ملک کو صحیح نظام حکومت فراہم کرنے میں ہر ایک باشندے کو اپنا کردار نبھانا چاہیے۔اس کے پہلے کے مرحلے طور پرنوجوانوں اور طلباء کو اٹھارہ سال کی عمر ہوتے ہی اپنے نام ووٹرلسٹ میں داخل کروانا چاہیے۔