اڈپی9/اکتوبر(ایس او نیوز)موٹر بائکس اور زیورات کی دکانوں سے سونے کے زیور اڑانے میں ماہر ایک چور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سورتکل فلائی اوور کے پاس کاوپ پولیس سرکل انسپکٹر ہالامورتی راؤ کے ذریعے گرفتار کیے گئے اس ملزم کا نام پردیپ راما موئیلی (62سال) بتایا گیا ہے۔
پڈوبدری پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے۷ موٹر بائکس اور تین الگ الگ جیویلری شاپ سے چرائے گئے سونے کی چین ضبط کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پردیپ نے اپنے جرائم کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ و ہ عیش و آرام کی زندگی گزارنے کا شوق پورا کرنے کے لئے اس طرح چوریا ں کیا کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق اسے جب بھی شوق ہوتا تو کوئی موٹر بائک چرا لیتا اور من چاہی جگہوں پر سیر کرنے کے بعد کسی ایک مقام پروہ بائک لاوارث چھوڑکر چلاجاتاتھا۔ ایسی تین موٹر بائکس پہلے ہی سے پڈوبدری پولیس کے قبضے میں تھیں۔جبکہ تین موٹر بائکس اس کی سسرال سے برآمد کی گئیں۔ پروین کبھی کبھار چرائی گئی موٹر بائکس کی نمبر پلیٹس بھی بدل دیا کرتا تھا۔ جب پولیس نے عام پٹرولنگ کے دوران پردیپ کو گرفتار کیا تو اس وقت بھی وہ ایک چرائی ہوئی موٹر بائک پر سوار تھا۔