حیدرآباد:13/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تیل کی دولت سے مالامال ملک قطر کی کمپنی ’کی ٹیکنیکل انٹرنیشنل‘ نے کیمپس پلیسمنٹ مہم کے تحت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے 23 طلبہ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ پلیسمنٹ ڈرائیو 10 جولائی کو منعقد ہوئی تھی۔ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج تربیت و تعیناتی سیل کے بموجب ان طلبہ کا الکٹرانک ٹیکنیشین الکٹریشین اور کنٹرول روم آپریٹر یا سی سی ٹی وی آپریٹر کے طور تقرر ہوا ہے جن کی تنخواہیں 27,000 تا 54,000 روپئے ماہانہ ہوں گی۔ ان منتخبہ طلبہ میں 11 آئی ٹی آئی حیدرآباد، 10 پالی ٹیکنیک حیدرآباد، اور بی ایس سی و بی ٹیک سے ایک ایک طالب علم شامل ہے۔