کاروار31/ ڈسمبر (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس پی) ونشی کرشنا کا اب ہاویری میں تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر یادگیر کی ایس پی ونائک وسنت رائو کاتقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ونائک وسنت رائو کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے، اوروہ ائی پی ایس آفسر ہیں۔ ان کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ یہ نہایت جوان ہیں اور ان کے تعلق سے مثبت خیالات سننے میں آئے ہیں۔ ضلع اُترکنڑا چونکہ رقبہ کے اعتبار سے کافی بڑا ہے، اس بنا پر تمام تعلقہ جات کی برابر خبرگیری رکھنا ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ توقع ہے کہ نئے ایس پی بہت جلد کاروار پہنچ کر اپنا چارج سنبھالیں گے۔
آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اومشی کرشنا پورا ایک سال ضلع اُترکنڑا میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اب ہاویری کے ایس پی بنائے گئے ہیں۔