ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹرینر راجیش ساونت کا انتقال

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹرینر راجیش ساونت کا انتقال

Mon, 30 Jan 2017 11:58:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 29 ؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انڈیا اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے جسمانی فٹنس ٹرینر راجیش ساونت کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔ اتوار کو ساونت کی باڈی ساؤتھ ممبئی کے ایک ہوٹل سے ملی۔ ساونت ممبئی میں کل سے انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے خلاف شروع ہو رہے سیریز کے لئے ٹیم کی تیاریوں میں لگے تھے۔ ساونت ماضی میں افغانستان کوچنگ عملے کے رکن تھے۔ وہ انگلینڈ الیون کے خلاف حال ہی میں ہوئے پریکٹس میچ میں انڈیا اے ٹیم کے ساتھ جڑے تھے۔ اس کے علاوہ ساونت 2016۔17 میں گجرات کے خلاف ہوئے ایرانی کپ میں باقی ہندوستان کی ٹیم کو تربیت دی تھی۔


Share: