ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

Mon, 02 Jan 2017 11:30:17    S.O. News Service

نیویارک یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹیرش نے آج یکم جنوری سے اقوام متحدہ کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رواں برس کے دوران اقوام عالم اور افراد امن کو ترجیح دیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ تنازعات میں الجھے ہوئے ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پُل کا کردار ادا کریں گے۔ گوٹیرش نے جنوبی کوریا کے سابق سفارت کار بان کی مون کی جگہ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھالاہے۔گوٹیرش کسی بھی ملک کے ایسے پہلے سابق سربراہِ حکومت ہیں، جو اقوام متحدہ کے سربراہ بنے ہیں۔وہ سن1995سے سن 2002تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے تھے۔


Share: